احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر
مریم نواز جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گ، نواز شریف نے مریم نواز کو ریلی کی شکل میں اسلام آباد جانے سے روک دیا
حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو احتساب عدالت نے 19 جولائی کو طلب کر رکھا ہے ، مریم نواز کل جمعرات کو لاہور سے اسلام آباد جائیں گئ اور جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گی.عدالت نےایون فیلڈریفرنس میں جعلی دستاویزات جمع کروانے پرمریم نوازکو طلب کررکھا ہے .
مریم نواز کا جی ٹی روڈ کے ذریعے ریلی کی شکل میں اسلام آباد جانے کا پروگرام تھا جسے نواز شریف نے منع کر دیا، اب مریم نواز جی ٹی روڈ سے اسلام آباد نہیں جائیں گی،مریم نواز کے اسلام آباد پہنمچنے پرمسلم لیگ ن کے کارکنان استقبال کریں گے.
دوسری جانب احتساب عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو مریم نواز کی پیشی کے حوالہ سے سیکورٹی انتظامات کے لئے خط لکھ دیا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کمشنراسلام آباد اورایس ایس پی سکیورٹی کوطلب کرلیا ہے، مریم نواز کی پیشی کے حوالہ سے آئی جی اسلام آباد سے مشاورت ہو گی.