پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

0
41

پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پشاور میں مدرسے پردہشت گرد حملے سے گہرا صدمہ ہوا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں مدرسے پردہشت گرد حملے سے گہرا صدمہ ہوا،متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں،زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہوں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ذمہ دار دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاوَں گا

پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو

مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 7 افراد شہید اور 72 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں، ریسیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

Leave a reply