پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

پشاور دھماکہ، آصف زرداری بھی خاموش نہ رہ سکے، تنقید کے ساتھ مطالبہ بھی کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگرد دہماکے کی شدید مذمت کی ہے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، درندے ہیں ، دہشتگرد پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کے متزلزل نہیں کرسکتے ،واقعے میں زخمی ہونے والوں کے لیئے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے

بلاول بھٹو زرداری نے دہماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا،پی پی پی چیئرمین نے ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پشاور میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج مکمل امن ہوتا انسانیت کا خون بہانے والے ناقابل معافی ہیں ،دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے

آصف زرداری نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے.

پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی

مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس

پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو

مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل

پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ

ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل

مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز

یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 7 افراد شہید اور 72 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دھماکا مسجد کے مرکزی ہال میں اس وقت ہوا جب تدریسی عمل جاری تھا، اسی دوران ایک شخص بیگ اٹھائے ہال میں داخل ہوا اور پھر کچھ لمحوں بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ مسجد کے ایک طرف کی دیوار گرگئی، چھت سے پلستر اکھڑ گیا، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، منبر کے قریب گڑھا پڑ گیا، شیشوں کی کرچیاں، طلبا کے بستے اور پنسلیں فرش پر بکھر گئیں، ریسیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا سخت رد عمل سامنے آ گیا،بڑا اعلان

Comments are closed.