پاکستان اسٹیٹ آئل کی کوتاہی کے باعث ریلوے کا نقصان
اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی اندرون ملک ریلوے اسٹیشنوں کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل بڑھانے میں ناکامی کے باعث ریلوے کی 1500 بوگیاں بے کار کھڑی ہیں، پی ایس او کی جانب سے ڈیزل کی سپلائی نہ بڑھنے کے باعث ڈپئوں پر اپ لوڈنگ کی محدود سہولتیں ہیں
سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے کراچی (کیماڑی) سے ملک کے بالائی علاقوں کیلئے 20000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل ٹرانسپورٹ کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے،جہاں ان لوڈنگ کی سہولتیں پاکستان ریلویز مہیا کرتی ہے تاہم وزارت ریلوے نے پورٹ قاسم سے ڈیزل کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ریلوے ے زریعے ڈیزل کی سپلائی سڑک اور پائپ لائن کے مقابلے میں سستی ہے