عمران خان بری،لیکن تحریک انصاف کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

0
92

عمران خان بری،لیکن تحریک انصاف کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ حملہ کیس میں عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا تا ہم عدالت نے و فاقی وزراء کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود اور اسد عمر کو 21 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا،عدالت نے صوبائی وزیر علیم خان، شوکت یوسفزئی اور جہانگیر خان ترین کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا،پاکستانی عوامی تحریک کے رکن مبشر علی بھی مقدمہ سے بری کر دیئے گئے تا ہم طاہر القادری بدستور اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں

سرکاری وکیل نےعمران خان کی بریت کی درخواست کی حمایت کی تھی ،صدارتی استثنا کے باعث صدر مملکت عارف علوی کی حد تک کیس داخل دفترہے ،اس سے قبل عدالت عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کرچکی ہے

واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا

اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں

Leave a reply