نواز شریف کے خلاف قتل کا درج مقدمہ خارج ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کی مخالفت کر دی
نواز شریف کے خلاف درج مقدمہ خارج ہو گا یا نہیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ جوڈیشل نہیں ایڈمنسٹریٹو آرڈر ہے آپکو سن لیا ہے آئندہ ہفتے فیصلہ کر دینگے،
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس نے اخراج رپورٹ بناتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ بناتے وقت مدعی کو نوٹس ہی نہیں کیا،
اسلام آباد دھرنے میں کارکنان کی ہلاکت پر شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا
پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا
قبل ازیں پارلیمنٹ حملہ کیس میں عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا تا ہم عدالت نے و فاقی وزراء کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا ،اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود اور اسد عمر کو 21 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا،عدالت نے صوبائی وزیر علیم خان، شوکت یوسفزئی اور جہانگیر خان ترین کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ،پاکستانی عوامی تحریک کے رکن مبشر علی بھی مقدمہ سے بری کر دیئے گئے تا ہم طاہر القادری بدستور اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں