قصور
ایس ایچ او تھانہ کنگن پور نصراللہ بھٹی کا اعلان، ٹاؤٹ اور خوشامدی لوگ تھانہ میں آنے سے گریز کریں مظلوم اور شرفاء میرے پاس بلا جھجک آئیں کسی ٹاؤٹ یا سفارشی کو ساتھ مت لائیں
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کنگن پور نصراللہ بھٹی نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا خوشامدی اور ٹاؤٹ قسم کے لوگ میرے پاس آنے سے گریز کریں شرفاء کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں تمام صحافی میرے لئے قابل احترام ہیں بے لوث صحافت اور جرائم کی نشاندھی کرنے والے صحافیوں کی میں دل سے قدر کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے جو باقاعدہ اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی
تھانہ کنگن پور کی حدود میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں لہذا وہ راہ راست پر آجائیں بصورت دیگر کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے گی اور انہیں پکڑ کے سلاخوں کے پیچھے پابند سلاسل کیا جائے گا

Shares: