باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدراوباما بھی امریکی الیکشن مین سرگرم ہو گئے
سابق امریکی صدر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ٹیلی فون کالز کر کے اپنا تعارف کروا رہے ہیں وہیں صدارتی امیدوارجوبائیڈن کی مہم کیلیے سرگرم ہیں ،اوباما کا کہنا ہے کہ اپنی فیملی،دوستوں کو بتائیں کہ اوباما نے خصوصی طورپرووٹ ڈالنے کیلئے کہا ہے،
سابق امریکی صدراوباما بھی امریکی الیکشن مین سرگرم #baaghitv #USElection2020 #USPresidentialElections2020 #USElections2020 #Trump2020 #TrumpMeltdown #TrumpIsCompromised @realDonaldTrump @BarackObama pic.twitter.com/eHVbqeje7V
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 2, 2020
دوسری جانب امریکہ کے 20 سابق اٹارنیز جو تمام ری پبلیکن سے تعلق رکھتے ہیں، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف متحد ہوگئے۔ اٹارنیز نے کہا کہ ٹرمپ ہمارے ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے خطرہ ہے۔ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار سابق نائب صدر جوبیڈن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے
ٹرمپ مہم کے ترجمان نے سابق اٹارنیز کے اس مکتوب کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ لوگ گستاخی کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں صدارتی امیدوار کا انتخاب کل ہو گا جس کے لیے دونوں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی زوروں پر ہے جبکہ 9 کروڑ سے زیادہ امریکی ارلی ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔
امریکی صدارتی مباحثے میں ٹرمپ نے مودی کو آئینہ دکھا دیا
سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
امریکی مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ، ٹرمپ اہلخانہ سمیت فرار
سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت ، احتجاج مظاہرے ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو لگا دیا گیا
امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ
جارج فلوئڈ کی ہلاکت پر امن و امان کی بگڑتی صورتحال ، ٹرمپ نے جرمنی سے امریکی فوج واپس بلا لی
تجزیاں کاروں کا کہنا ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں 15 سے 16 کروڑ امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جو کسی بھی سابقہ انتخابات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو گا۔