اداکارہ میرا پر ایک اور گھناؤنا الزام لگ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا نے آج لاہور پریس کلب میں صفائیاں پیش کیں تا ہم اب ان پر فراڈ کا نیا الزام سامنے آ گیا ہے.

اداکارہ میرا نے حیدر آباد میں ایک شو میں شرکت کرنا تھی لیکن وہ آرگنائزر سے ایک لاکھ روپے اور کپڑوں کے جوڑے لے کر رفو چکر ہوگئیں جس پر آرگنائزر نے ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے

آرگنائزر سلیم گڈو کا کہنا ہے اداکارہ میرے شو سے چند روز قبل ایک لاکھ روپے اور کچھ سوٹ لے کر لاہور فرار ہوگئیں۔ اداکارہ میرا کی وجہ سے شو نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے 6 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ حکام سے اپیل ہے کہ میرا نقصان پورا کروایا جائے۔

دوسری جانب میرا کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس کی وہ شو میں شرکت کی یقین دہانی کروارہی ہیں

قبل ازیں اداکارہ میرا کاغریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کا بھانڈا بھی چند روز قبل پھوٹ گیا تھا، اداکارہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا سامنے آگیا۔

میرا نے لاک ڈاؤن میں اپنے گھر کو شیلٹرہوم میں تبدیل کرنے اور شوبزانڈسٹری کے بے گھرافراد کوپناہ دینے کااعلان کیا تھا ، جس کے بعد بے سہارا افراد کوگھرمیں پناہ دے کرمیڈیا کے ذریعے اجاگرکرایا گیا۔

کوریوگرافر لاڈا نے بتایا کہ میڈیا رپورٹس چلنے پرلوگوں نے میراکولاکھوں امداد کے نام پربھجوائے، مجھے اداکارہ میرا نے اپنے گھر3 ماہ رکھا، اہلیہ سے گھر کی صفائی کراتے رہے، بیرون ملک سے امداد کے لیے فون آنے پرمیرا اپنا اکاؤنٹ نمبرلکھواتی تھی۔

کوریوگرافرکا کہنا تھا کہ کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکزتھا اور مطالبہ کیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ ” میرا” نے لاہور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کی ہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور اپنی فیملی کا تعارف کرایا اور ذاتی ملازمین سمیت فلم سٹار ہنی شہزادی کا تعارف دیا ۔

فلم سٹار میرا نے کہا کہ میرے کزن کی پراپرٹی پر قبضہ کیا گیا ہے جس پر مجھے انصاف فراہم کیا جائے- میرا نے کہا کہ میں اپنے ماموں بابر کے لئے ایک ٹریبیوٹ پروگرام کا انعقاد کرو گی-

ہنی شہزادی نے کہا کہ میں نے نرگس کےسابقہ کوریو گرافر کی مدد کی اور سات ماہ اپنے گھر رکھا مگر اسی شخص کی جانب سے میڈیا میں بات پھیلائی گئی کہ میں زکوة اور چندے کے پیسے کھا لئے ہیں ۔ہنی کا کہنا تھا کہ سب جھوٹ پر مبنی کہانی ہے ۔اور اس کی جانب سے پانچ مرلہ گھر کی ڈیمانڈ کی ہے انہوں نے سات دن کا چیلینج دیا کہ میر ا کے اوپر لگائے الزامات ثابت کئے جائیں ورنہ میں میڈیا کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی کہ میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

میرا کے مطابق پریس کلب میں کانفرنس کا مقصد اپنی ساکھ بچانا اور میڈیا ٹرائل تھا ۔ماضی میں مجھ پر متعدد الزامات لگائے گئے جو کہ سارے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ انڈیا میں بھی میری کردار کشی کی گئی انھوں نےاپنی بے گناہی کے لئے اپنے تمام اکاونٹس کی تفصیلات بھی دکھائیں۔

انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری تزلیل کی جارہی ہے۔میں نے ویسٹرن یونین سمیت کسی بھی بینک سےرقم وصول یا خرچ کئے ہیں ۔اس بات کو ثابت کیا جائے کہ میں نے کہیں کرپشن کی ہے۔اگر میری کرپشن ثابت ہوگئی تو میں سرعام پھانسی لے لوں گی۔ تاہم دبئی میں خریدے گئے ولاز کی قیمت کے متعلق فلم سٹار سوال گول کرگئیں۔

انھوں نے آرمی چیف اپیل کی کہ میرے عزیز بابر نقوی کو انصاف فراہم کیا جائے۔اور اس کی پراپرٹی کو واگزار کیا جائے۔

Shares: