تلہ گنگ میں مون سون بارشوں نے انتظامیہ کے پول کھول دیئے، مرکزی گزر گاہیں جن میں پرانا لاری اڈا، محلہ عمر مسجد، جی پی او چوک، محلہ کچہری، ایئر مارشل نور خان چوک اور اس کے علاوہ دیگر ملحقہ علاقے کی سڑکیں اور گلیاں زیر آب آگئی اور نکاسی آب کیلئے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور مسافروں کو شدید مشکات کا سامنا ہے۔ نالوں کی گندگی اور بارش کے پانی ملنے کی وجہ سے کئی موزی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Shares: