بھارت میں دیوالی کے بعد کرونا کیسز بڑھنے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا سے 585 اموات ہوئی ہیں جبکہ 45 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں،دیوالی کے بعد بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے

قبل ازیں 15 نومبر کو بھارت میں 41,100 کیسز آئے تھے لیکن اس کے بعد دو دن تک اس میں کمی آئی ہے اور 16 نومبر کو ان کی تعداد 30,548 اور 17 نومبر کو 29,163 مریض سامنے آئے تھے تاہم آج پھر کرونا مریضوں کی تعداد 45 ہزار سے بڑھ چکی ہے

کرونا کے کیسز بڑھنے کے بعد بھارت میں حفاظتی انتظام، ایس او پیز مزید سخت کر دیئے گئے ہیں، کووڈ اسپتال میں 250 اضافی آئی سی یو بیڈ مہیا کر دیئے گئے ہین ۔ مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات 45 ڈاکٹر اور 145 نیم فوجی دستوں کو دہلی ایئرپورٹ کے نزدیک واقع اسپتال اور چھترپور میں بنائے گئے خصوصی کوویڈ اسپتال میں تعینات کیا گیا ہے ۔آنے والے دنوں میں کچھ دیگر ڈاکٹر اور طبی اہلکار بھی ان اسپتالوں میں تعینات کئے جائیں گے ۔

بھارتی وزارت داخلہ نے مختلف ایجنسیوں کے افسروں کی دس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو 100 سے بھی زیادہ نجی اسپتالوں میں جاکر بستروں کے حالات اور جانچ کی صلاحیت اور آئی سو یو بیڈ کی صورت حال کا جائزہ لیں گی۔ ریلوے بھی شکور بستی میں ٹرین کوچوں میں 800 بیڈ تیار کررہی ہے

بھارت الیکٹرونکس لیمیٹڈ نے بینگلورو سے دہلی کے اسپتالوں کے لئے 250 وینٹیلیٹر بھیجے ہیں۔ گھر گھر جاکر سروے کا منصوبہ بھی تیزی سے شروع کیا جارہا ہے ۔ اس کا اس ہفتے کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے

Comments are closed.