تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں انتظامات مکمل کر لئے گئے،
مینار پاکستان گراوںڈجنازے میں آنے والے شرکاء سے بھر چکا ہے، ہزاروں کارکنان رات سے گراونڈ میں موجود ہیں،علامہ خادم رضوی کا جسد خاکی ایمبولینس پر مینا رپاکستان گراونڈ لے جایا جا رہا ہے
لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں، 03 ایس پیز، 14 ڈی ایس پیز، 31 ایس ایچ اوز، 116 اَپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں
مینار پاکستان کے مناظر | نماز جنازہ |
#KhadimRizviRIP#KhadimRizvi #VeloSoundStation #KadiTeHansByAtifAslam #AtifAslam #KhadimRizvideath #khadimHussainRizwi #سلام_سلام_سلام_صحابہ_کرام #خادم_حسین_رضوی pic.twitter.com/c41MZqSn25— Hassan Bashir Awan (@moumkts1) November 21, 2020
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ میں شرکت کےلئے آنے والے شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، شہری دوران سفر ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق روٹ کی پابندی کریں، کورونا خدشات کے پیش نظر نمازِ جنازہ میں شریک شہری فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔