باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت5دسمبرتک ملتوی کر دی گئی

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال، افتخار قائم خانی اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ،دیگر ملزمان میں محمد داؤد،محمد رفیق،محمد عرفان شامل ہیں،

عدالت نے ملزموں کے صحت جرم سے انکار پرگواہوں کو طلب کرلیا ،عدالت نے سماعت 5 دسمبر کے لیے ملتوی کردی

مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر 5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی

Shares: