شہباز شریف کی رہائی کیلئے درخواست جمع،بیگم شمیم اخترکی میت کے ہمراہ کون آئیگا پاکستان؟

0
50

شہباز شریف کی رہائی کیلئے درخواست جمع،بیگم شمیم اخترکی میت کے ہمراہ کون آئیگا پاکستان؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لئے رہا کیا جائے،شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے دو ہفتے کی پیرول کی درخواست کی گئی ہے۔ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر جیل پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نمازجنازہ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، ذاتی معالج کے منع کرنے پر نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کے انتقال سے شریف فیملی کو غم ہے،نوازشریف ڈاکٹرز کی ہدایت ملنے تک وطن واپس نہیں آسکیں گے،شہبازشریف اور نوازشریف کی بہن کوثر والدہ کی میت کے ہمراہ آئیں گی ،بدھ کو لندن میں بیگم شمیم اختر کی جنازہ ادا کی جائے ،کلثوم نواز جب بیمار تھیں تو پی ٹی آئی کی طرف سے سیاست کی گئی،گزشتہ دن سے شہبازشریف اور حمزہ کے پے رول کے لیے کوشش کررہا ہوں ،ابھی تک پے رول سے متعلق پیشرفت نہیں ہوئی،

Leave a reply