بلدیہ آفس کے ساتھ بنی واٹر سپلائی ایک ہفتہ سے بند

قصور
میونسپل دفتر کے ساتھ واقع واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتے سے بند
تفصیلات کے مطابق دفتر تحصیل میونسیپل کارپوریشن کے ساتھ بنی واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتہ سے خراب ہے جس کی بدولت قرب و جوار کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے مقامی لوگوں نے دن میں کئی کئی بار ٹی ایم اے دفتر جا کر شکایت بھی کی مگر عملہ کی طرف سے تسلیوں کے علاوہ کچھ نا ملا ٹربائن خراب ہوئے ہفتہ ہو چکا شہری پینے کا پانی دوسرے محلوں سے لانے پر مجبور شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹربائن مرمت کروا کر ہمیں پینے کے صاف پانی کی سہولت دوبارہ مہیا کی جائے

Comments are closed.