وزیراعظم عمران خان کی لاہورمیں اہم شخصیت سے ملاقات متوقع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعطم عمران خان کی اتحادیوں سے ملاقات کا امکان ہے

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے ہین، وزیراعلیٰ پنجاب نے انکا استقبال کیا ہے، وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کے لئے جائیں گے،

وزیراعظم عمران خان چودھری پرویز الہیٰ اور مونس الہی ٰسے بھی ملاقات کرینگے، دوسری جانب مسلم لیگ ق کے‌ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ممکنہ آمد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں،

چوھدری شجاعت حسین اب گھر منتقل ہو چکے ہیں اور انکی طبیعت بہتر ہے،جب مسلم لیگ ق کے سربراہ ہسپتال میں زیر علاج تھے تو وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے ان کے والد کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے چودھری شجاعت حسین سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ ان کو جلد صحتیاب کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین سے بات کرنے کی خواہش بھی کی، تاہم انھیں بتایا گیا کہ آکسیجن ماسک کی وجہ سے بات نہیں ہو سکتی۔

Shares: