باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید اورسابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کل کراچی میں ہو گی،
بختاور کے دولہا اور سسرال والے کراچی پہنچ گئے ہیں،دولہا کی والدہ، والد، بہنیں اور دیگر رشتے داربھی ہمراہ ہیں،دولہا محمود چودھری کی فیملی بلاول ہاﺅس کراچی میں موجود ہے،
مہمانوں کیلئے بلاول ہاﺅس میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔بلاول ہاﺅس میں منگنی کا سٹیج بھی تیارکیا جارہا ہے،منگنی کی تقریب میں مختصر مہمان اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے،بختاور بھٹوزرداری اور آصفہ بھٹو بھی بلاول ہاﺅس میں موجود ہیں۔ تقریب میں آصفہ ،بختاوربھٹو کی سہیلیاں،بھٹو او زرداری خاندان کےچند افراد شرکت کرینگے۔ بلاول زرداری کرونا کا شکار ہو چکے ہیں انکی جانب سے شرکت نہیں ہو گی
بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو ہو رہی ہے ۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہو گی، اس حوالہ سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،بے نظیر کی بیٹی کی منگنی امریکہ میں مقیم یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے طے پائی ہے
منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو بذریعہ ای میل دعوت قبول کرنا ہوگی۔ تمام شرکاء کو کورنا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ای میل کرنا ہوگی۔ دعوت میں شرکت سے چوبیس گھنٹے پہلے رپورٹ بھیجنا ہوگی۔موبائل فون اور فوٹوگرافی کی بلاول ہاؤس کے اندراجازت نہیں ہوگی۔
بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران
واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،بختاور زرداری ذوالفقارعلی بھٹو اور نصرت بھٹو کی نواسی ہیں۔بختاور زرداری کے دادا حاکم علی زرداری ولد حسین زرداری اور دادی کا نام زرین آراء زرداری تھا.چھوٹی بہن آصفہ اور بھائی بلاول زرداری ھے۔