جلسہ ہو کر رہے گا،آصفہ نمائندگی کریگی،کارکنان کی گرفتاری پر بلاول برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور پی پی کے کارکنان کی گرفتاری پر بلاول زرداری میدان میں آ گئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ملتان میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے خوفزدہ ہے،حکومت نے ایک بار پھر کارکنوں پر حملہ کیا،30نومبر کو جلسہ ہر حال میں کریں گے،آصفہ بھٹو زرداری جلسے میں میری نمائندگی کرے گی،
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام
پی ٹی آئی حکومت ملتان، پنجاب میں ہونے والے پی پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari https://t.co/6uAUdzOF4O
— PPP (@MediaCellPPP) November 28, 2020
قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ہوش کے ناخن لے، کریک ڈاﺅن کرنے کا سوچے بھی نہیں۔ انہیں اطلاعات مل رہی ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنا چاہتی ہے۔ اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیل کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے پاکستان پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ گاہ میں پولیس ایکشن فاشزم ہے,حکمران ہوش کے ناخن لیں،ملتان میں حالات خراب نہ کریں۔حکمران علی قاسم گیلانی کی بہادری سےخوفزدہ ہیں,ملتان پیپلز پارٹی کاگڑھ ہے۔جیالوں اور اہلیان ملتان نے حکومتی پابندیاں خاک میں ملادیں۔ملتان جلسہ ہرصورت ہوگا،حکمرانوں کوبدمزگی سے کچھ نہی ملےگا۔