ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

0
103

ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔

یولیس اور حساس اداروں نے ساتھ مل کر ٹانک کے علاقہ پینگ ایریا میں تحریک طالبان ہاکستان کے خلاف آپریشن کیا۔ جس میں TTP کے دہشت گرد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔جس میں 2 عدد خودکش جیکٹس ،70 کلو گرام بارود ، 2 عدد اینٹی ٹینک مائن،2 عدد آئی ای ڈیز ، 10 مارٹر گولے،1 راکٹ لانچر اور 30 راکٹ لانچر گولے، 12.7 گن کے 350 راونڈ اور اس کے علاوہ ڈیٹونیٹر، ڈیٹونیٹر کارڈ ریسور،انٹینے،تاریں،خودکش گاڑی کے پارٹس شامل ہیں۔

اس سامان کو قبضہ میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا گیا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو پاک فوج اور پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے بڑی تباہی سے بچا لیا تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے کافی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن اکھٹا کیا ہوا تھا جو کہ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی پلاننگ کر رہے تھے۔

حساس اداروں نے انفارمیشن ملتے ہی بر وقت کاروائی عمل میں لاکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد ایک خودکش گاڑی تیار کر رہے تھے جو کہ اطلاع ملنے پر موقع سے فرار ہو گئے اور خودکش کا سامان سیکورٹی فورسز نے ریکور کر لیا ہے۔

Leave a reply