نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
مجموعی طور پر8ارکان کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آچکی ہے۔قومی اسکواڈ کے 8 ارکان میں سے 2 کو ہسٹارک قرار دے دیا گیا ہے۔ اسکواڈ کے54 ارکان میں سے 8 کےکورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ اسکواڈ کے 8ارکان کے ٹیسٹ پہلے، تیسرے اور چھٹے روز لیے گئے۔
گزشتہ روز اسکواڈ کے42 اراکین کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نیوزی لینڈ وزارت صحت کی حتمی منظوری کے بعد دی جائے گی۔
اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کے متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کے بعد پی سی بی ایک اپ ڈیٹ جاری کررہا ہے، اب تک پہلے، تیسرے اور چھٹے روز ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں قومی اسکواڈ کے 54 میں سے کُل 8 ارکان کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے ان 8 ارکان میں سے 2کو ہسٹارک ( نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے، لہٰذا یہ دونوں ارکان اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ اُسی منزل پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں
نویں روز (جمعرات) کو ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں جن ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد اپنی آئسولیشن کی بقیہ مدت میں ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے ،بارہویں روز کیے جانے والے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے بعد جو ارکان آئسولیشن کی مدت کے 14ویں روز ہونے والا اپنا ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرلیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی
پاکستان کرکٹ بورڈ نہ صرف نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہے بلکہ وہ انہیں ٹریننگ میں واپسی سے متعلق ہر اپ ڈیٹ سے بھی آگاہ کررہا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ اور تمام کھلاڑی اس عمل کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور وہ حکومت نیوزی لینڈ کے مقررہ قوانین کے تحت جلد از جلد ٹریننگ کا آغاز کرنے کے منتظر ہیں
قبل ازیں نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے7ارکان کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اسکواڈ میں شامل سرفرازاحمد، روحیل نذیز، نسیم شاہ، محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔
نیوزی لینڈ حکومتی کی جانب سے پابندی لگا دی گئی قومی کرکٹرز نے کمرے میں ٹریننگ شروع کردی .پاکستان اسکواڈ میں شامل کرکٹرز نے کمروں میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز شروع کر دی,کپتان بابراعظم ، روحیل نذیر ، حسن طلعت ، افتخار احمد عمران بٹ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ٹریننگ کی ,کورونا مثبت آنے والے کھلاڑی دانش نذیر اور عابد علی نے بھی روم میں ایکسرسائز کی . نیوزی لینڈ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ابھی تک پاکستان اسکواڈ کو آؤٹ ڈور ٹریننگ کی اجازت نہیں ملی’
واضحرہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے تنہائی کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور پروٹوکول کو توڑا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پروٹوکول کی خلاف ورزی سی سی ٹی وی پر پکڑی ہے اورپاکستان ٹیم کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ہےٹیم کے نیوزی لینڈ اترنے کے بعد 24 نومبر کو کووڈ ٹیسٹ لئے گئے تھے،اسکواڈ کے ہر ممبر کو اب 4 کووڈ ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔یہ عمل کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے ضروری ہے








