حسیناؤں کی وادی میں موبائل کمپنی صارفین کو بڑا دھوکہ دے گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چترال کی حسین وادی کے علاقے کیلاش میں موبائل کمپنی نے صارفین کو دھوکا دے دیا

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال ٹیلی نار کے ٹاورز کے لئے تیل فراہم کرنے والے ٹھیکہ دار کے بارے میں تحقیقات کریں

وادی کالاش سے باغی ٹی وی کے نمائندہ کے مطابق موبائل کمپنی ٹیلی نار کی سروس غائب ہو جاتی تھی، ٹیلی نار ٹاوروں کے لئے فراہم کی جانے والی تیل میں بڑی پیمانے پر غبن کا انکشاف ہواہے۔

کلاش ویلی رومبور کلاش گروم میں ٹیلی نار ٹاور کے لئے ٹھیکہ دار مقررہ مقدار کا دس فیصد بھی تیل فراہم نہیں کررہا جس کے وجہ سے علاقے میں سگنل گھنٹہ ہوتی ہے تو دو گھنٹے غائب رہتی ہے۔اس سلسلے میں ٹیلی ٹار کے اعلی حکام کو بھی نوٹس لینا چاہیئے۔

عوام نے معاون خصوصی ایم اپی اے وزیرزادہ کا ابائی گاؤں ہونے کے وجہ سے اُسے اس مسئلے کو سنجیدہ لیکر کرپشن میں ملوث ٹھیکہ دار کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیلاش وادی پاکستان کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے اور یہاں دنیا بھر سے سیاحت کے لئے شائقین آتے ہیں لیکن موبائل سروس کا سب کو مسئلہ رہتا ہے ،سیاحت کے لئے آنے والے افراد نے بھی اپیل کی ہے کہ موبائل سروس کو بہتر کیا جائے.

رپورٹ،فتح اللہ کلاش

Shares: