ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا نے افسران کو سخت ہدایات جاری کر دیں

0
36

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کو زیر تفتیش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اورمقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔عوام کی جان،مال و عزت کے تحفظ کی خاطر تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں زیر تفتیش سنگین مقدمات سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی۔

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے آر پی او سرگودھا کو زیر تفتیش سنگین مقدمات کی پراگریس کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔زیر تفتیش سنگین مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا نے تمام پولیس افسران کوواضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔ایس ڈی پی اوزاپنے اپنے سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کران مقدمات کو ٹریس کرنے کی حکمت عملی مرتب کریں۔ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کوگرفتار کریں۔ہائی وے پررابری اور دیگر جرائم کی انسداد کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ساتھ مل کر گشت کے نظام کو موئثر بنائیں۔ ہاؤس رابری،ہائی وے رابری،نقب زنی کو کنٹرول کرنے کے لیے ر ات کے اوقات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی بلیک سپاٹ پر موئثر گشت کو یقینی بنائیں۔عوام کی جان،مال و عزت کے تحفظ کی خاطر تمام تر دستیاب وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے بروقت دادرسی یقینی بنائیں۔

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ پولیس حراست میں ہلاکت یا فراری پر کوئی معافی نہیں ملے گی۔تمام حوالات کے لاک اپ اور کیمرے درست حالت میں ہونے چاہئیں۔حوالات والے سنتری کو باقاعدہ چیک کرتے رہیں۔ملزمان کی باحفاظت حراست کو یقینی بنائیں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد،تمام سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

Leave a reply