کراچی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں دعا چوک کے قریب دو منزلہ گھرمیں دھماکہ ہوا ہے
اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کا تھا جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ،واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ سلنڈردھماکے کے باعث گھرکی عمارت کےایک حصہ کونقصان پہنچا ہے۔
سلنڈردھماکے کے بعدعمارت میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔زخمی افراد کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور دو بچے بھی شامل ہیں۔متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں اور تمام افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں
ریسکیو حکام نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہواعمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اورمتاثرہ مکان کی بالائی منزل گر چکی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کا کام کر رہی ہیں۔
متاثرہ مکان کے ساتھ والے گھر سے بھی 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ6 ماہ سے گیس نہیں آ رہی اور ہر گھر میں گیس سلنڈر موجود ہے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفصیل امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔