شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی مدت ختم

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی مدت ختم ہو گئی ہے

جیل حکام شہباز شریف اور حمزہ شہباز کولے کر ماڈل ڈاوَن سے روانہ ہو گئے ہیں،شہباز شریف کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا

دوبارہ جیل منتقلی سے قبل مریم نواز نے شہباز شریف کے گھر کا دورہ کیا اور حمزہ شہباز و شہباز شریف سے ملاقات کی،اس موقع پر ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے.

مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لئے رہائی کی منظوری ملی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔ بعد ازاں حکومت نے پیرول پر رہائی کی مدت میں ایک روز کی توسیع کی تھی،

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن

چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

دوسری جانب شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے آنے والے افراد کا سلسلہ جاری ہے،گورنر پنجاب چودھری سرور کا شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، گورنر پنجاب نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، سلیم مانڈوی والا نے شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

Leave a reply