پاکستان کے 3 شہروں میں دھماکے،6 بچوں سمیت 15 افراد زخمی

0
29

پاکستان کے 3 شہروں میں دھماکے،6 بچوں سمیت 15 افراد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تین شہروں میں دھماکے ہوئے ہیں

پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے پیرودھائی اڈے کے قریب دھماکہ ہوا ہے، اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکہ ہوسکتا ہے،راولپنڈی میں پیرودھائی اڈے کے قریب رکشہ میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد رکشہ کو آگ لگ گئی،آگ لگنے سے 4 افرادجھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق رکشہ میں زوردار آواز کے بعد آگ لگی، پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر کا دھماکہ ہوا ہے

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورکے علاقے مومن ٹاؤن دلہ زاک روڈ پر گھر میں سلنڈر،گیس لیکج دھماکہ ہوا ، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122 کی دو ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر امداد ی کاروائیاں شروع کر دیں،دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں،

جمعہ کی صبح صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں دعا چوک کے قریب دو منزلہ گھرمیں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا تھا جس سے 6 افراد زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچی تھیں۔ سلنڈردھماکے کے باعث عمارت کے ایک حصہ کو بھی نقصان پہنچا تھا.

Leave a reply