ضلع بھر میں پرندوں کا غیر قانونی شکار
قصور
ضلع بھر میں غیر قانونی پرندوں کا شکار جاری
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات ضلع قصور کے افسران کی ملی بھگت سے بلا لائسنس غیر قانونی شکار جاری ہے جس سے بڑی تعداد میں نایاب پرندے اور جانور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ محکمہ کی جانب سے بنائی جانے والی چھاپہ مار ٹیمیں بھی شکار کرنے والو سے ساز باز ہیں اور غیر قانونی شکار روکنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہیں باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ غیر قانونی شکار بٹیروں، مرغابیوں اور تیتر کا ہو رہا ہے اسی طرح دیگر جانوروں اور پرندوں کا بھی شکار کیا جا رہا ہے ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی شکار محکمہ کے افسران کی ملی بھگت سے ہوتا ہے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران ماتحت ملازمین کی ڈیوٹی لگا دیتے ہیں کہ وہ ان کے مہمانوں کو شکار کی سہولت مہیا کریں انسپکٹر وائلڈ لائف چونیاں رانا امجد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ محکمہ نے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے سخت پالیسی بنا رکھی ہے۔ جس کے تحت مختلف علاقوں میں غیر قانونی شکار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے