پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ،سینئر رہنما چل بسے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ، پیپلزپارٹی لاہور کے سنئیر رہنما دلاور بٹ انتقال کر گئے

دلاور بٹ پارٹی کے بنیادی رکن اور شہید بےنظیر بھٹو کے ساتھی تھے۔ضیاء دور میں انہوں نے جیل کاٹی اور صعوبتیں بھی برداشت کیں۔دلاور بٹ نے نواز شریف کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر الیکشن بھی لڑا۔
وہ کافی عرصے سے علیل تھے, چئیرمن بلاول بھٹو نے انکی عیادت بھی کی تھی۔

دلاور بٹ کی نماز جنازہ آج تین بجے عیدگاہ نزد چوبرجی چوک ادا کی جائے گی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان زمان کائرہ،چودھری منظور احمد،چودھری اسلم گل ،ملک عثمان نے اظہار تعزیت کیا ہے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری و دیگر نے بھی دلاور بٹ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

Shares: