ریڈ زون میں فائرنگ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج جہانگیر اعوان بارے بڑا حکم

islamabad high court

ریڈ زون میں فائرنگ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج جہانگیر اعوان بارے بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریڈ زون میں فائرنگ، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو برطرف کر دیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے گئے،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان صفائی پیش نہ کرسکے ،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے ریڈ زون میں جھگڑے پر فائرنگ کی تھی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر پر تشدد کیا تھا, وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفتر خارجہ کے سامنے پیٹرول پمپ پر جوڈیشل آفیسر اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر میں جھگڑا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل آفیسر اور ایم پی اے عابدہ راجا کے شوہر میں جھگڑا پارلیمنٹ ہاؤس سگنل پر ہوا، جوڈیشل آفیسر پیٹرول بھروانے کے لیے ریڈ زون میں دفترخارجہ کے سامنے پمپ پر پہنچے تو ایم پی اے کے شوہر نے جوڈیشل آفیسر پر حملہ کیا۔

Comments are closed.