سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کارواٸ ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ شراب 240 لیٹر برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عبدالصمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم احتشام کو شراب فروخت کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے شراب 240 لیٹر برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔

Shares: