ٹویٹر ہر وزیراعظم عمران خان نے ایسا کام کر دیا کہ وفاقی وزراء بھی دنگ رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹراکاونٹ سے سب کو ان فالو کردیا

وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹرپرفالوئنگ 12اعشاریہ 9 ملین ہے،وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کر دیا، وزیراعظم نےصحافیوں اورسیاستدانوں سمیت سب کو ان فالو کردیا

وزیراعظم نے تمام پارٹی اورقریبی دوستوں کو ٹویٹراکاؤنٹ سے ان فالوکردیا،وزیراعظم نے قریبی وزرا اورپارٹی عہدیداروں کو ان فالو کر دیا ہے،

ابھی تک اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان ، وزارت اطلاعات، یا پھر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بھی کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے کہ ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پارٹی رہنماؤں یا دوستوں کو کیوں ان فالو کیا گیا ہے،کیا یہ ان کی مرضی سے ہوا یا تکینیکی غلطی سے ایسا ہوگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عربی زبان میں بھی ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔ عربی زبان میں اکاؤنٹ مئی 2020 میں بنایا گیا۔ اس کا یوزر نیم ” ArabicIk@ ‘‘ ہے اور اس اکاؤنٹ سے عربی زبان میں پہلی ٹویٹ رواں ماہ 20 تاریخ کو کی گئی۔ عربی زبان میں ٹویٹر اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 15.2k ہے جبکہ اس اکاؤنٹ پر عمران خان نے 3 لوگوں کو فالو کیا ہے۔ عمران خان نے اس اکاؤنٹ میں ایک سابق انٹرویو کا کلپ شیئر کیا، جبکہ ہر پوسٹ پرعربی زبان میں کیپشن دی گئی ہے۔

عربی زبان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی بائیو گرافی میں ”وزیراعظم عمران خان کے بارے میں خبر اور معلومات‘‘ لکھا گیا ہے۔

اسی طرح ترک زبان میں بھی عمران خان کا اکاؤنٹ ”ikturkish@‘‘ نومبر 2018 کو بنایا گیا اس کے بائیو اکاؤنٹ میں بھی وہی عربانی زبان والی لائن ترک زبان میں لکھی گئی ہے۔ عمران خان کے ترک زبان میں بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 34.7k ہے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت 13 ترک شخصیات اور اداروں کو فالو کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس عالمی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ دی اسپیکٹیٹر انڈیکس نے ٹوئٹر پر مقبولیت کے اعتبار سے مقبول رہنماؤں کی فہرست جاری کی ، جس میں وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیا کے ٹاپ ٹین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

مقبولیت میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے کنگ سلمان کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔ عالمی سطح پر سوشل میڈیا پر مقبولیت کے اعتبار امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پہلے نمبر پر ہے ، جن کےسوشل میڈیاپرفولورزکی تعداد پانچ کروڑپچانوےلاکھ ہے جبکہ ۔ 46.7 ملین فالوورز کے ساتھ بھارت کے نریندر مودی دوسرے نمبر پر اور 17.9 ملین فالوورز کے ساتھ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تیسرے نمبر ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب ادوگان 13.6 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں،

واضح رہے کہ عمران خان اپنی بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ ان کے فی البدیہہ ٹویٹس ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد سب سے زیادہ کشمیر کے حوالہ سے کی ہیں اور مودی کا گھناؤںا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے

Shares: