قصور
مرکز و مدرسہ زید بن حارثہ دینہ ناتھ قصور کی طرف سے ریڈ کریسنٹ ہسپتال مانگا منڈی میں پینے کے صاف پانی کا انتظام کر دیا گیا اور ہر ہفتے ایک دن مریضوں و لواحقین کے لئے کھانے کا بھی انتظام عرصہ دراز سے جاری ہے جسے اللہ کی مدد سے روزانہ میں جلد تبدیل کر دیا جائے گا، منتظم مدرسہ ابو یاسر
تفصیلات کے مطابق مرکز و مدرسہ زید بن حارثہ دینہ ناتھ قصور کے منتظم نے نمائندہ باغی ٹی وی قصور سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کئی فلاحی کام شروع کر رکھے ہیں جو کہ مقاقی افراد کے تعاون کی بدولت پایہ تکمیل پہنچتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاک ریڈ کریسنٹ ہسپتال مانگا منڈی میں مرکز زید بن حارثہ کی طرف سے مریضوں و ان کے لواحقین کے لئے صاف پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے اور اس تسلسل کو جاری رکھنے کے لیے 40 بڑی بوتلوں کی ضرورت ہے جبکہ ہم 12 بوتلوں کا انتظام کر پائے ہیں ان شاءاللہ جلد مذید 28 بوتلوں کی ضرورت کو بھی پورا کر دیا جائے گا نیز عرصہ دراز سے مرکز کی طرف سے مریضوں و ان کے لواحقین کے لئے ہفتے میں ایک دن کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے جسے بہت جلد روزانہ کی بنیاد پر کر دیا جائیگا
منتظم کا کہنا تھا کہ اہل ثروت لوگ ہم سے تعاون کرتے ہیں جن کے تعاون کے باعث مدرسے میں بچے قرآن مجید حفظ کر رہے ہیں جبکہ مقامی افراد کی کمیٹی اور ہم مل کر فلاحک کام سر انجام دیتے ہیں جن میں غریبوں کیلئے راشن بھی شامل ہے

مدرسہ زید بن حارثہ دینہ ناتھ قصور کا ہسپتال کو عطیہ
Shares:






