5 عشروں بعد پاکستان میں یہ کام ہو رہا ہے، وزیراعظم نے ویڈیو شیئر کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان 5 دہائیوں بعد پانی کے 2 بڑے ذخائربنانے جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ منگلا،تربیلا کے بعد مہمنداوربھاشا بڑے ڈیم ہوں گے،منگلا اور تربیلا کے 5 عشروں بعد پاکستان کو مہمند اور بھاشا کی صورت میں 2 بڑے ذخائرِ آب (ڈیمز) میسر آئیں گے۔
منگلا اور تربیلا کے 5 عشروں بعد پاکستان کو مہمند اور بھاشا کی صورت میں 2 بڑے ذخائرِ آب (ڈیمز) میسر آئیں گے۔
pic.twitter.com/lM8O5xewuW— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 8, 2020
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مہمند اور بھاشا ڈیمز کی تعمیرات سے متعلق ویڈیو بھی شیئر کردی۔
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے 4 ڈیم منصوبوں مہمند، دیامر بھا شا، کرم تنگی اور نئی گج ڈیم پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔واپڈا ذرائع کے مطابق یہ بڑے منصوبے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے اور اور پانی کے ضیا کو روکنے کے لئے شروع کیے گئے ہیں۔ان منصوبوں سے نہ صرف 8.13 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی ذخیرہ ہوگا بلکہ 5،383.4 میگاواٹ کم لاگت ماحول دوست توانائی پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
مہمند ڈیم دریائے سوات (مہمند) پر، دیامر بھا شا ڈیم دریائے چلاس، شمالی وزیرستان میں دریائے کرم پر کرم تنگی ڈیم اور دریائے گج (دادو) پر نئی گاج ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے، اسی طرح اب تک 14 ڈیموں کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور ان منصوبوں میں تربیلا، منگلا، حب، خان پور، میرانی، ستورا، شامل ہیں جبکہ ڈیموں کے مزید 9منصوبے منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں اور ان میں ہنگول، شیوک، چنیوٹ، مرونجی، ٹانک، باڑہ، بھمبر، درابن زم اور اکھوڑی ڈیم اور سندھ بیراج شامل ہیں۔