سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیٸر شیخ نے کڑانہ پہاڑیوں کے یونٹس کا تفصیلی دورہ کیا ۔
انھوں نے کریشنگ یونٹس پر کام کرنے والے ورکرز کے حفاظتی اقدامات کا جاٸزہ لیا ۔ اور کریشنگ یونٹس ، لیز پالیسی سمیت دیگر انتظامات پر بریفنگ لی ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ارشد وٹو ، ڈپٹی ڈاٸریکٹر معدنیات راشد علی ، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر ماحولیات علی عمران ملک ، اور انسپکٹر ماٸنز فیصل رضا بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ماٸنز لیبر ویلفیٸر ھسپتال چک نمبر 119 جنوبی کے دورہ کے دوران ورکرز کو فراہم کردہ سہولیات کا جاٸزہ لیا ۔
انھوں نے ماٸنز لیبر ویلفیٸر گرلز ھاٸ سکول چک نمبر 119 جنوبی کا بھی دورہ کیا ۔
اس موقع پر معدنیات اور ماحولیات کے افسران نے ورکرز کی حفاظت اور انکی فلاح و بہبود کےلیۓ اٹھاۓ جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا کڑانہ پہاڑیوں کے کریشنگ یونٹس کا تفصیلی دورہ ۔
Shares: