اسلام آباد میں پولیس کی کاروائیاں جاری تاہم بری امام چوکی کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کو کھلی "چھٹی”

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ گولڈہ شریف اور کراچی کمپنی پولیس نے کارروائیاں کی ہیں

گھریلو چوری کی واردتوں میں ملوث رخسار احمد نامی ملزم سمیت منشیات ڈیلر و دو ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا چوری شدہ گھریلو سامان 1050 گرام چرس 500 گرام ہیروئن اور پسٹل معہ روند بر آمد کر لی گئی

ملزمان میں محمد عمران ،شبیر حسین ،مصدق اور عابد شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائیاں ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ جوانوں نے کی ،آ ئی جی اسلام آباد و ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس چوکی بری امام میں تعینات سب انسپکٹر خر م اسلم نے افسران بالا کے احکامات کو ہوا میں اڑا تے ہوئے بری امام چوکی کی حدود میں پیشہ وار بھکاریوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کھلی چھٹی دے رکھی ہے جو بری سرکار دربار پر حاضری کیلئے آنے والے عقیدت مندوں کو انتہائی تنگ کرتے ہیں

پیشہ ور بھکاریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کے بغیر ہم ایک منٹ بھی یہاں پربھیک نہیں مانگ سکتے،دوسری جانب پولیس چوکی کی چند میٹر کی دوری پر واقع بری امام اڈا میں پرچی جوا ہو رہا ہے پولیس ذرائع کے مطابق چوکی بری امام کی حدو دڈھکی محلہ میں انس نامی محلہ نوری باغ میں حفیظ،برشوپٹھان،لوئی داندی راستے میں چرس فروخت کرتے ہیں جسکی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے مذکورہ افراد کیخلاف قبل ازیں تھانہ سیکرٹریٹ میں ناجائز فروشی کے مقدمات درج ہیں

پولیس چوکی میں سیکورٹی کیمروں کی مانیٹرنگ کا سسٹم نصب کیا گیا تھا جن کو چوکی انچارج یا چوکی پر تعینات جوان ان کی مانیٹرنگ کرتے تھے وہ سسٹم بھی خراب ہے چوکی بری امام میں منشیات فروشی عروج پر جسکی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقارخان،ڈی آئی جی آپریشنر وقارالدین سید نوٹس لیں اور چوکی بری امام پر تعینات تمام عملے کو تبدیل کر کے فرض شناس سب انسپکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنائے تاکہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے

Shares: