مزید دیکھیں

مقبول

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے فٹبال پلئیر محمد ریاض کی ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...

سیالکوٹ: پولیس بھرتی، 75 امیدوار کامیاب، فائنل لسٹ جاری

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)پولیس میں بھرتی کے...

ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور...

جہاز کے بازو(ونگ) پرشہری چڑھ گیا، پرواز لیٹ،ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت

امریکی ایئر پورٹ پر جہاز کے ونگ پر شہری چڑھ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایک ایئر پورٹ پر جہاز کے ایک بازو پر ایک شخص چڑھ گیا جس کی وجہ سے پرواز چار گھنٹے لیٹ ہوئی ہے

امریکہ کے لاس ویگاس ایئر پورٹ سے پورٹ لینڈ جانے والے الاسکا ایئر لائن کی پرواز 1367 ٹیک آف کی تیاری کر رہی تھی کہ پائلٹ نے ایک شخص کو جہاز کی طرف آتے دیکھا، پائلٹ نے کنٹرول روم میں اطلاع دی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے تا ہم وہ شخص جہاز کے بازو( پر) پر چڑھ گیا ،

قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور اسکو اتارنے کی کوشش کی تاہم اس شخص نے جوتے نیچے پھینکے اور پر کے اوپری حصے پر چڑھنے کی کوشش کی ناکامی پرنیچے گر گیا جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے اسی فوری پکڑ لیا

https://twitter.com/NKMalazai/status/1338371663960924161

سیکورٹی اداروں نے اسے پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا اور اس سے تفتیش شروع کر دی

الاسکا ایئر لائن کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور ملازمین محفوظ رہے، میٹرو پولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان لیفٹیننٹ کین نوگل کے مطابق ، تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ شہری باڑ کود کر اندر داخلہ ہوا اور پھر طیارے کے پر پر چڑھ گیا، اس شخص کو ذہنی بیماری ہو سکتی ہے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ، اس شخص کو ہوائی جہاز کے بازو پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ شخص جب نیچے گرا تو اسے گرفتار کر لیا گیا، خبر رساں ادارے کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے ، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ذہنی بیماری میں مبتلا ہے

واقعے کے بعد ، طیارہ مکمل معائنے کے لئے اپنے گیٹ پر واپس جانے پر مجبور ہوا ، جس کے نتیجے میں چار گھنٹے 18 منٹ کی تاخیر ہوئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan