باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کل 15 دسمبر کو شہباز شریف سے ملنے جائیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کریں گے۔ یہ ملاقات کل 2بجے سے 5 بجے کے درمیان کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے سپرٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو خط لکھ دیا۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمن،راجہ پرویز اشرف اور قمر زماں کائرہ ہونگے۔
بلاول بھٹو اور شہبازشریف کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں قائدین کے درمیان ملاقات میں پی ڈی ایم کے مستقبل اور حکومت کیخلاف تحریک کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔
واضح رہے کہ پہلے خبر آئی تھی کہ بلاول بھٹو زرداری آج شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملنے جا رہے ہیں تاہم اب حکومت نے انہیں کل ملنے کی اجازت دی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا ۔ وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔









