خیبر پختونخواہ کے جوانوں کیلیے بڑی خوشخبری،وزیراعظم کے دورہ پشاورمیں ہو گا اہم منصوبوں کا افتتاح
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کل ایک روزہ دورہ پشاور متوقع ہے
مشیر برائے اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس اپ لفٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے،اپ لفٹ منصوبے کی تحت آئی سی سی معیار کا گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا، وزیراعظم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی افتتاح کریں گے، وزیراعظم عمران خان سے صوبائی کابینہ اراکین ملاقات بھی کریں گے،کامیاب جوان پروگرام پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی جائے گی،
کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری
کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ
کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم
وزیراعظم کل پشاور میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقوم کے چیک تقسیم کریں گے،وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کل خیبرپختون خوا کے نوجوانوں کو کروڑوں روپے کی رقم فراہم کی جا رہی ہے، روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان حکومت فلیگ شپ منصوبہ ہے،حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل مہیاکرے گی،10لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہمارا پہلا ہدف ہے،اب تک 2 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے، وزیراعظم کا یہ منصوبہ ملکی نوجوانوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، 10لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہمارا پہلا ہدف ہے،
کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا