وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے لئے آج تاریخ ساز اور فیصلہ کرنے کا دن ہے
فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ قبائلی اضلاع کے لئے آج تاریخ ساز دن ہے ۔ آج وہ صوبائی حکومت کے لیے اپنے عوامی نمائندوں کو تاریخ میں پہلی دفعہ منتخب کریں گے .
قبائلی علاقہ جات کی عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، تو عوام آج اپنے گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ کریں کیونکہ آپ کے ووٹ سے ہی آپ کے امیدوار جیتیں گے اور اپنے فیصلہ آپ کرنے کا یہ بہترین دن ہے !
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) July 20, 2019
ایک اور ٹویٹ میں افتخار درانی نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کی عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، تو عوام آج اپنے گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ کریں کیونکہ آپ کے ووٹ سے ہی آپ کے امیدوار جیتیں گے اور اپنے فیصلہ آپ کرنے کا یہ بہترین دن ہے.
قبائلی اضلاع کے لئے آج تاریخ ساز دن ہے ۔ آج وہ صوبائی حکومت کے لیے اپنے عوامی نمائندوں کو تاریخ میں پہلی دفعہ منتخب کریں گے ۔
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) July 20, 2019
واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں سیکورٹی پاک فوج کے سپرد ہے، قبائلی اضلاع میں ایک ہزار 897 پولنگ اسٹیشنزقائم ہیں، قبائلی اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کیلئے لوگوں میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے، پولنگ سٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔
قبائلی اضلاع میں الیکشن، فوج کی گاڑیوں کا گشت، ووٹرز کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے
فاٹا میں ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 16 امیدوار میدان میں ہیں، جے یو آئی کے 15، پیپلز پارٹی کے 13، اے این پی کے 14 اور قومی وطن پارٹی کے 3 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 5 اور جماعت اسلامی کے 13 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 202 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم فعال ہے ،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کنٹرول روم میں تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ووٹرز کالزاورایس ایم سروس8300کے ذریعے آگاہی لے رہے ہیں ،