قصور
وکلاء کے حقوق کیلئے جنگ لڑوں گا چونیاں بار کے اکثر وکلاء میرا ساتھ دے رہے ہیں میری کامیابی یقینی ہے ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چونیاں بار کی صدارت کا الیکشن لڑنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے کافی وکلاء دوستوں نے میری حمایت کا اعلان کر دیا ہے وکلاء کی اکثریت میرے ساتھ ہے جس سے میری کامیابی یقینی ہو گئی ہے وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لئے جنگ لڑوں گا کالے کوٹ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دوں گا وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کروں گا بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بناؤں گا
وکلاء کے حقوق کی جنگ لڑونگا
