امریکی پابندیاں خود مختاری پر حملہ،ترک صدر کا دبنگ اعلان

0
60

امریکی پابندیاں خود مختاری پر حملہ،ترک صدر کا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگا ن نے ترکی پرامریکی پابندیوں پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ترکی کی خود مختاری پر حملہ ہیں۔

ترک صدر کا کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد ہماری دفاعی صنعت کی ترقی کو روکنا ہے،امریکہ کیسا اتحادی ہے جو پابندیاں لگا رہا ہے، امریکہ روس سے دفاعی سودے پر بلاجواز پابندیاں عائد کرکے ترکی کی ترقی روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

ترکی پر لگائی جانے والی پابندیوں پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سےترکی پرپابندیوں کے نفاذ پر گہری تشویش ہے،پاکستان کسی بھی ملک کےخلاف معاندانہ یکطرفہ اقدامات کے نفاذ کا مخالف ہے،تمام مسائل کا حل مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی ہم آہنگی میں مضمر ہیں۔

ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان

ایران بھی امریکہ کی جانب سے ترکی پر لگائی جانے والی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ناجائز قراردے چکا ہے

امریکہ نے ترکی پر تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں حالانکہ ترکی نیٹوکا حصہ ہے ۔ اس لحاظ سے وہ امریکہ کا دوست ملک ہے۔ اس پابندی کی وجہ ترکی کا روس سے میزائل سسٹم خریدنا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ روس کا زمین سے فضا میں فائر کرنے والا میزائل سسٹم نیٹو کی ٹیکنالوجی کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا اور یہ یورپی، اٹلانٹک (بحر اوقیانوس) اتحاد ی کیلئے باعث خطرہ ہے۔ امریکہ نے ترکی پرروس سے میزائل سسٹم خریدنے پرپابندیاں عائد کی ہیں، امریکہ نے ترکی کے دفاعی صنعتی ڈائریکٹوریٹ، اس کے سربراہ اور3 ملازمین پرپابندیاں لگائی تھیں۔

یورپی پابندیوں کے بعد ترکی ڈٹ گیا، بڑی طاقتوں کو للکار دیا

Leave a reply