فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے،پی سی بی کو کیا دیا جواب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ای او پی سی بی وسیم خان نے فاسٹ باؤلر محمد عامر سے رابطہ کیا ہے
رابطے کے بعد پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے تصدیق کی کہ وہ مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے، محمد عامر نے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے
پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ محمد عامر کا ذاتی ہے، پی سی بی ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہے،
قبل ازیں قومی کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں،مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے،پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ،
محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ موجود صورتحال میں ذہنی دباوَ برداشت نہیں کر سکتا، پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے،میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا،
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے حیران کن ہے کیونکہ زندگی میں چیلنجز آتے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ ہر بندہ آپ کے حق میں ہو ، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کہ الگ سوچ رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جائے ، آپ میں کرکٹ باقی ہے اور وقت ہے تو میر ا خیال ہے کہ کسی کی باتوں میں آ کر آ پ کو کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے ، آپ قابل ہیں تو ٹیم میں اپنی کارکردگی سے کم بیک کریں ۔