غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی علاقے میں جانے والے دو پاکستانی شہریوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نےفائرنگ کر کے شہید کردیااور دونوں پر دہشت گرد ہونے کا نہ صرف الزام لگادیا بلکہ ان کے قبضہ سے جدید ترین اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کردیا۔ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں بے گناہ پاکستانی لاہور کے قریب واہگہ بارڈر کے ساتھ ساتھ جارہے تھے کہ شدید دھند کی وجہ سے بھارتی علاقے میں داخل ہو گئے۔ بی ایس ایف نے دونوں افراد کو روکنے کی بجائے ان پر

فوری طور پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقعہ پر شہید ہو گئے۔ بھارتی فورسز نے ان کی لاشیں اٹھا کر انہیں سرحد سے کچھ فاصلے پر لگائی گئی باڑ کے ساتھ رکھا اور دونوں کے ہاتھ میں جدید ترین اے کے 56 کلاشنکوف اور میگنم رائفل دے کر ان کی تصاویر بناکر میڈیا کو جاری کردیں۔ یہ بھی دعوی کیا گیا کہ بھارتی فورسز نے ان کے قبضہ سے ایک میگزین جس میں 29 راونڈ گولیوں کے موجود تھے، برآمد کئے گئے۔ اس کے علاوہ دونوں بے گناہ پاکستانی شہریوں سے ایک پستول بمعہ گولیوں کے دو راونڈز، دس فٹ لمبا پی وی سی پائپ اور 30 پاکستانی روپے بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ بی ایس ایف حکام نے اسی علاقے سے قیمتی ہیروئین کے تین پیکٹ بھی قبضہ میں لینے کا دعوی کیا ہے جن سے دو کلو گرام ہیروئین برآمد ہوئی لیکن ان پیکٹوں کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ بھی شہید ہونے والے انہی دونوں پاکستانی شہریوں کے قبضہ سے ملے ہیں۔ 

Shares: