باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 8رنز پر گرگئی
عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ہیںً، 3 اوورز میں پاکستان نے 16 رنز بنائے ہیں،محمد رضوان نے 13 اور حیدر علی نے 3 رنز بنائے ہیں، عبداللہ شفیق آؤٹ ہو چکے ہیں
بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوینٹی سیریز نہیں کھیل سکیں گے ان کی جگہ شاداب خان قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی تیاریاں کی ہیں اور یہ پرفارمنس دکھانے کا وقت ہے ، پچ بہت اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کریں گے ، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے پرفارمنس دکھانے کا اچھا موقع ہے ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔قومی ٹیم کی کپتانی شاداب کر رہے ہیں ، خوشدل شاہ، عماد وسیم ، فہیم اشرف،وہاب ریاض ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، رضوان ،عبداللہ شفیق ، حیدرعلی اور محمد حفیظ ٹیم کا حصہ ہیں ۔
نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے اور گلین فلپس شامل ہیں۔ جمی نیشم، میچل سینٹنر، مارک چیپمین، سکاٹ کگلئین، اش سوڈھی، جیکب ڈفی اور بلئیر ٹکنر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔