قصور
ٹویوٹا ہائی ایس کے مالکان کی کھلے عام ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جانے لگیں لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور سے لاہور اور کھڈیاں،رائیونڈ،پتوکی،چونیاں روڈز پر چلنے والی چھوٹی گاڑی ٹویوٹا میں سفر کرنے والے عوام کے مسائل بڑھ گئے
ایک ٹویوٹا گاڑی جس میں تقریباً 20 سے 21 افراد کہ گنجائش ہوتی ہے
اس میں زبردستی لکڑی کے بنچ رکھ کر قانون کی خلاف ورزی تو ہوتی ہی ہے ساتھ کرونا ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں
جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
متعلقہ افسران سے عوام کی پر زور اپیل ہے کی ٹریفک کا مسئلہ حل کروائیں اور ساتھ عوام کے مسائل بھی زیر غور رکھیں
جتنی گنجائش ہو اتنے افراد بٹھائیں
اور تمام گاڑیوں کی فٹنس کو بھی چیک کریں