نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،سابق وزیراعلیٰ سمیت کئی اہم شخصیات کیخلاف تحقیقات کی منظوری

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا

اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے دو نیب ریفرنسز کی منظوری دے دی، نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 8 انویسٹی گیشن اور 15 انکوائریوں کی منظوری دی،

ن لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.ن لیگی رہنما مدثر قیوم اوراظہر قیوم کے خلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری دی گئی،عمران علی یوسف اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی،ملزمان نے سرکاری فنڈز ذاتی فوائد کیلئے استعمال کرکے 49 کروڑ روپےکی کرپشن کی

سرور جاوید سابق رکن بورڈ آف ریونیوکوئٹہ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی،ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی،

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے،ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،

Leave a reply