وزارتِ خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے وزیر خارجہ کی اہم ہدایات

0
42

وزارتِ خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے وزیر خارجہ کی اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ،وزارتِ خارجہ میں معاشی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اجلاس میں شرکت کی،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ برائے معاشی سفارت کاری، نبیل منیر، ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی

دوران اجلاس معاشی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سفارت کاری کو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو پیش نظر رکھتے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا معاشی سفارت کاری ہماری سفارتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے

مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ معاشی سفارت کاری ڈویژن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا وزارتِ خارجہ کا حصہ بننے والے نئے افسران کو معاشی سفارت کاری اور پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے وزارتِ خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا

اجلاس میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی

Leave a reply