شہر قائد میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں دھماکہ ہوا ہے

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں نجی بینک میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ،عام تعطیل کے باعث بینک بند تھا ، پولیس اور رینجرزدھماکے کی جگہ پہنچ گئے

بینک میں دھماکے سے شٹرکونقصان پہنچا،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں کہ دھماکہ کیسے ہوا، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے.

دھماکہ کیسے ہوا اس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے،جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے،

دھماکے کی اطلاع پر شہری بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے، پولیس نے شہریوں کو دور ہی روک دیا ہے، کسی کو قریب آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی.

ایس ایس پی سنٹرل غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ دھماکہ بینک کے اندر کی جانب سے ہوا ہے، واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا،بینک مینجر کو طلب کرلیا ،

Shares: