پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ،پہلے روز کا کھیل مکمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہو گیا ہے جس دوران نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے ہیں ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 222 رنز بنالیے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لتھام اور ٹام بلینڈیل نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی شاہین شاہ آفریدی کی طوفانی گیندوں کا آغاز میں ہی نشانہ بن گئے ،

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 4 اور پانچ سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ان کے علاوہ روس ٹیلر نے میدان سنبھالا اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ بھی سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا نشانہ بنے ۔

اس وقت نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز بنا چکے ہیں اور کل اپنے کھیل کا پھر سے آغاز کریں گے جبکہ ان کے ساتھ دوسری جانب ہنری نیکولس 42 رنز بنا چکے ہیں ۔پاکستان کی جانب سے صرف شاہین شاہ آفریدی ہی تین وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ان کے علاوہ کوئی اور باولر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ، باکسنگ ڈے کے موقع پر دونوں ٹیموں کے مابین میچ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلا جارہا ہے ،قومی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کر رہے ہیں ،شان مسعود، عابد علی، اظہر علی اور فواد عالم فائنل الیون میں شامل ہیں حارث سہیل، فہیم اشرف اور یاسر شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں،محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی فائنل الیون میں شامل ہیں، عمران بٹ، ظفر گوہر، سرفراز احمد اور سہیل خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں

Shares: