لاہور پریس کلب الیکشن، ارشد انصاری نے تاریخ رقم کر دی،مسلسل تیسری بار صدر منتخب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب سالانہ الیکشن میں سینئر صحافی ارشد انصاری نے تاریخ رقم کر دی، ایک بار پھر میدان مار لیا، مسلسل تیسری بار صدر بن گئے

لاہور پریس کلب کے الیکشن گزشتہ روز ہوئے، الیکشن کے نتائج آ چکے ہیں، جس کے مطابق ارشد انصاری 734 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ہیں انکے مد مقابل امیدوار عبدالمجید ساجد کو 576 اور بابر ڈوگر کو 588 ووٹ ملے ہیں

جاوید فاروقی 871 ووٹ لے کرسینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہین، سلمان قریشی 901 ووٹ لے کر نائب صدر ،زاہد چودھری 663 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل ،خواجہ نصیر 701 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری،زاہد شیروانی 765 ووٹ لے کر خزانچی منتخب ہو چکے ہیں

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی سیٹوں پر گنتی جاری ہے اور گورننگ باڈی کے نتائج آج دوپر کے بعد کسی بھی وقت متوقع ہیں

Shares: