سفاک باپ کی مسلسل چھ سال سگی بیٹی کے ساتھ زیادتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہرِ اقتدار اسلام آباد کے مضافاتی ایریا سرائے خربوزہ میں درندہ صفت باپ کی اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے

تھانہ ترنول کی حدود میں نہ زمین پھٹی نہ آسمان باپ اپنی بیٹی کوجنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا سفاک باپ نے دس سال کی عمر میں پہلی بار معصوم بیٹی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ،بچی جب 14 سال کی عمر کو پہنچی تو ظالم درندہ صفت باپ نے آپ نے سگی بیٹی سے جنسی درندگی شروع کردی

ملزم کئی سالوں تک متعد د بار اپنی بچی کو ہوس کا نشانہ بناتارہا۔ سفاک باپ نے اس گھناؤنے راز پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کوسرگودھا لے جا گھر مار پیٹ کرتا تھا

اطلاعات کے مطابق ارشد وسیم جو کہ سرگودھا کا رہائشی ہے 302 کے مقدمے میں جیل گیا اس دوران ارشد وسیم کی بیوی نے اس سے طلاق لے لی اور ارشد وسیم کے چھوٹے بھائی سے نکاح کر لیا جیل سے واپس آنے کے بعد اپنی دونوں بیٹیوں کو اپنے ساتھ سرگودھا لے گیا اب اس کی بڑی بیٹی جس کی عمر 10 سال تھی اس کے ساتھ نازیبا حرکت کرتا رہا اور چھ سال سےجنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بچی نے اپنی والدہ سے ملنے کا اظہار کیا تو اُس کے والدین کو ساری صورت حال سے آگاہ کر دیا۔ جسے سُن کر اس شرط پر والدہ کے پاس آنے کی اجازت دی کہ وہ کوئی بات نہیں اپنی والدہ کو نہیں بتائے گی

بچی جب اپنی والدہ کے پاس آئی تو واپس نہیں جانا چاہتی تھی جس پر ارشد وسیم نے اس کو مار پیٹ کرنا شروع کر دی بعد ازاں بچی نے اپنی والدہ کو ساری بات بتا دیں جس پر اس کی والدہ غصے میں آئی اور جھگڑا ہوا جس پر 15 پر کال کی گئی اور پولیس ساری فیملی کو تھانہ ترنول لے گئی،

بچی نے اپنی ساری روداد تھانہ ترنول میں ایس ایچ او رشید گجر اور یہ اے ایس آئی ظفر اقبال کو سنائی جنہوں نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے گھر بھیج دیا دوسرے دن ارشد وسیم کا میڈیکل کروا کے اس کی درخواست پر عمل درآمد شروع کر دی

معصوم کلی نے انصاف کے لئےوزیراعظم پاکستان عمران خان اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے

Shares: